ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گجر کالونی رکھ چند رائے میں سیوریج کا پانی شہریوں کے لیے اذیت بن گیا 

  گجر کالونی رکھ چند رائے میں سیوریج کا پانی شہریوں کے لیے اذیت بن گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:گجر کالونی رکھ چند رائے میں نکاسی آب کے  ناقص نظام نے  علاقہ مکینوں  کےلیے مسائل کھڑے کردیے ۔
علاقہ میں جمع سیوریج ملا بارشی پانی رہائشیوں کیلئے اذیت بن گیا۔خالی پلاٹوں میں جمع پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔سکول کی دیواریں سیوریج کے پانی کی نذر ہو کر خراب ہونے لگیں۔علاقہ مکینوں کا گلیوں سے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا ۔

کاروبار درہم برہم ہوگیا ۔ جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر تعفن پھیلانے لگےمکینوں نے کہا ہے کہ حکومتی نمائندے ووٹ لے کر غائب ہو جاتے ہیں 
انتظامیہ اور حکومت سے اپیل ہے نکاسی آب کا مسئلہ حل کرے