ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنشیا ٹاؤن میں ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کامقدمہ درج

 ویلنشیا ٹاؤن میں ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کامقدمہ درج
کیپشن: Dr. Shahid Siddique's murder FIR
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: ویلنشیا ٹاؤن میں ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کامقدمہ درج،ڈاکٹرشاہد نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تھےکہ شوٹرنےفائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کامقدمہ درج کرلیاہے، مقدمہ مقتول کے بیٹے تیمور صدیق کی مدعیت میں چار نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ۔

ایف آئی آرمیں مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویلنشیا ٹاؤن میں چار نامعلوم ملزمان میں سے ایک ملزم نے فائرنگ کی۔ اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تھے۔

 ایف آئی آر میں مقتول شاہد صدیق پر چھ ماہ قبل ہونے والے حملے کا ذکر بھی کیا گیا ہے ۔