نہم جماعت کےسینکڑوں امیدواروں کی رجسٹریشن میں غلطیاں، طلباپریشان

نہم جماعت کےسینکڑوں امیدواروں کی رجسٹریشن میں غلطیاں، طلباپریشان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : نہم جماعت کےسینکڑوں امیدواروں کی رجسٹریشن میں غلطیاں  کی وجہ سے طلباپریشان ہو گئے ۔ 

طلباکےنام،عمر،ولدیت،تاریخ پیدائش میں غلطیاں کی گئیں۔لاہوربورڈآف انٹرمیڈیٹ نےغلطیوں میں درستگی کیلئےپورٹل بنا دیا ہے ۔مذکورہ امیدواروں نے سال 2024 میں نہم کا امتحان دینا ہےجبکہ ریگولرامیدوارآن لائن ویب سائٹ پرجاکرغلطیوں میں درستگی کرسکیں گے۔سکینڈری سکول پورٹل پر کوائف میں درستگی کیلئے 2 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی جبکہ لاہوربورڈنےالحاق شدہ تمام اداروں کوکوائف میں درستگی کیلئےمراسلہ ارسال کردیا ہے ۔