ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی حمایت میں چینی صدر کے بیان پر بےحد مشکور ہیں، شہباز شریف

پاکستان کی حمایت میں چینی صدر کے بیان پر بےحد مشکور ہیں، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کا سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ سی پیک کی 10سالہ تقریبات کے موقع پرصدرشی جن پنگ کے پیغام کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا صدرشی جن پنگ نےپاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اہم پیغام دیا،بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ عوامی فلاح بہبود سےمتعلق چینی صدرکے عزم کاعکاس ہے۔ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے، توانائی اورسماجی واقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور ہوئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آرآئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے،سی پیک کےدوسرے مرحلے کیلئے مزید توانائی اور جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر