عراق جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

عراق جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بغداد میں ملاقات کی جس میں عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری بھی شریک تھے۔

سیاسی رہنماؤں کی ملاقات  میں  انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوران ملاقات پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزاکی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ ساتھ ہی عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزافیس ختم  کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید برآں عراقی وزیراعظم   نے  معمولی جرائم اور زائد قیام پرعراقی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔