ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے سے متعلق فواد چودھری کا نیا انکشاف

Fawad Chaudhry
کیپشن: Fawad Chaudhry
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری  نے کہا ہے کہ پہلے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کچھ اور تھا پھر وزیر قانون کی خواہش پر  تبدیل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے الیکشن کمیشن نے جو کارنامہ انجام دیا اس سے حکومت بہت خوش ہے، کل حکومتی اتحاد نے 12 پریس کانفرنسز کیں، آج صبح سے بھی پریس کانفرنس کا سلسلہ جاری ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اتنی عجلت میں فیصلہ دیا جس کا پی ڈی ایم نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا،  زیر التوا کیسز کے دوران چیف الیکشن کمشنر کیسے ملاقات کرسکتے ہیں ، کل تحریک انصاف اس کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے گی، الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ حکومت کو ریفرنس بھجوائے، پہلے فیصلہ کچھ اور تھا پھر وزیر قانون کی خواہش پر تبدیل کیا گیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر سندھ کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکے ہیں وہ کیسے فیصلے پر دستخط کرسکتے ہیں؟ ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے، آپ تحریک انصاف اور عمران خان پر پابندی نہیں لگا سکتے۔