ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افرا د کے لئے تشویشناک خبر

corona virus
کیپشن: corona virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )کورونا وائرس نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں موذی وائرس کے خلاف مختلف ویکسینز کی تیاری کا عمل بھی جاری ہے تاہم کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کے لئے تشویشناک خبر ہے ۔
 حال ہی میں یورپی ملک ناروے میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے متعدد افراد کو یاداشت کے مسائل درپیش  ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ کوویڈ 19 سے صحتیاب ہونے والے افراد کی  ذہنی صحت اور دماغی صحت کس حد تک متاثر ہوتی ہے۔ تحقیق میں کل 13 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا جو کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ان میں کچھ ایسے تھے جن کا شک کی بنیاد پر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

تحقیق میں شامل افراد سے کورونا سے صحتیابی کے 8 ماہ بعد ایک آن لائن سوالنامہ پُر کروایا گیا جس میں یاداشت اور صحت سے متعلق سوالات  تھے۔تحقیق میں دریافت ہوا کہ کووڈ گروپ میں شامل 11 فیصد افراد نے بیماری کے 8 ماہ بعد یادداشت کے مسائل کو رپورٹ کیا، کووڈ سے محفوظ گروپ میں یہ شرح 4 فیصد اور بغیر ٹیسٹ والے افراد میں یہ شرح 2 فیصد تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہلک وبا سے صحت یاب ہونے والے 82 فیصد افراد نے خرابی صحت کی شکایت کی۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد میں یاداشت کی بیماری الزائمر کے امراض کی جانب بڑھ سکتی ہے جو متاثرہ شخس کےلیے انتہائی خطرناک ہوگی۔