ملک اشرف : پی ٹی آئی کےایم پی اے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد مقدمہ میں ایک نیا موڑ،وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دے دیا جس کی بنیاد پر ایم پی اے نذیر چوہان نے سیشن کورٹ میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نذیر چوہان کی جانب سے آج ہی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ، درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ معاون خصوصی شہزاد اکبر کےمقدمہ کی مزید کارروائی نہ چلانے کے بیان حلفی کی بناء پر درخواست ضمانت منظور کی جائے،شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے ایم پی اے نذیر چوہان کی دوبارہ درخواست ضمانت تیار کرلی۔