اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 252 ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 304 زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق252 ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 304 زخمی ہوئے جن میں 116 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ 188 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئےہیں۔