اقصیٰ شاہد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی زندگی مزید مشکل کر دی ہے، جہاں کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے 55 روپے کے کرایے میں اضافہ کم محسوس ہوا، لیکن اب اسے دوبارہ ڈبل سے بھی زیادہ کر دیا گیا، جس سے عوام پر مہنگائی کا شدید دباؤ پڑ گیا ہے.
مسافروں نے کہا کہ حکومت کے یہ اقدامات عوام کا خون چوسنے کے مترادف ہیں اور شہری مایوسی کا شکار ہیں۔ پہلے ہی مہنگے کرائے برادشت نہیں ہو رہے تھے، اور اب اس اضافے سے لوگوں کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
کاروباری حلقوں نے بھی شکایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور لوگ مجبوراً گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو شہریوں اور کاروباری طبقے دونوں پر معاشی دباؤ مزید سنگین ہو جائے گا۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام پر بوجھ ڈالنے والے اضافے واپس لیے جائیں، تاکہ عام آدمی اپنی روزمرہ زندگی بآسانی گزار سکے۔