ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول مہنگا: کریانہ مرچنٹس کا سخت ردعمل،اضافہ مسترد کر دیا

پٹرول مہنگا: کریانہ مرچنٹس کا سخت ردعمل،اضافہ مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزادخان: پنجاب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل دیا ہے۔

صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، جس کے اثرات براہِ راست عوام پر پڑیں گے۔

حافظ عارف گجر کے مطابق امپورٹ متاثر ہونے کے باعث آئل اور گھی کی قیمتوں میں پہلے ہی نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ بچوں کے دودھ سمیت دیگر درآمدی اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو جائیں گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کرایوں میں اضافے کے نتیجے میں چینی، دالوں اور چاول کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدر ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبہ بھی شدید متاثر ہوگا اور کاشتکاروں کو اضافی مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔