ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹیکس چالان کے حوا لے سے اہم خبر

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹیکس چالان کے حوا لے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اوورسیز پاکستانیوں  کے لیے ٹیکس چالان بنانے اور ادائیگی کا عمل خودکار کر دیا ہے۔

 اب نان ریزیڈنٹس نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت باآسانی سی پی آر جنریٹ کر سکیں گے اور سیکشن 236 سی کے تحت ٹیکس چالان خودکار طریقے سے ادا کیا جا سکے گا۔

ایف بی آر کے مطابق، پرانے طریقہ کار میں سی پی آر جنریشن اور ادائیگی کے دوران انسانی غلطیوں کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانی مشکلات کا سامنا کرتے تھے، تاہم نئے نظام سے یہ مسائل ختم ہو جائیں گے۔

ڈیجیٹلائزیشن کے اس اقدام سے ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھے گی اور ٹیکس کمپلائنس میں بہتری آئے گی۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے تمام ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کو مراسلے کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا ہے۔