ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ٹرمپ ٹیرفس کا کس ملک پر کیا اثر، نئی جائزہ رپورٹ 

Trump Tariffs, Impact of the Trump Tariffs
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نئے امریکی محصولات سے کون سے ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں؟ الجزیرہ نیوز نے اس سوال کا جو جواب دیا ہے اس میں  لفظ "پاکستان" نہیں ہے۔ پاکستان پر بھی ٹرمپ ٹیرف لگ تو گیا ہے لیکن ایسا نہیں کہ پاکستان کی معیشت کو کوئی دھچکا لگے گا۔
الجزیرہ نیوز کی ویب سائٹ پر آج پبلش ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے مخصوص ٹیرف کے بارے میں ان کا فیصلہ سادہ ریاضی  کی بنیاد پر ہوتا ہے؛ کوئی ملک امریکی مصنوعات پر جتنا ٹیرف لگاتا ہے اس سے نصف ٹیرف امریکہ اس ملک کی مصنوعات پر لگا دے۔ 

امریکی انتظامیہ نے اپنی ٹیرف  پالیسی کو غیر جانبدارانہ قرار دیا ہے، جو دوست اور دشمن کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہے۔

الجزیرہ نیوز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ملکوں پر مزید ٹیرف لگانے کا اقدام غیر متناسب طور پر دنیا کے غریب ترین ممالک کو متاثر کر رہا ہے، جو  اپنی آمدنی کے لیے امپورٹ محصولات اور دیگر تجارتی درآمدی محصولات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

بین الاقوامی چیمبر آف کامرس کے سربراہ جان ڈینٹن نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ "سب سے زیادہ نقصان افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیاء کو ہوا ہے۔"

پالیسی، انہوں نے کہا، "خطرات ان ممالک کی ترقی کے امکانات کو مزید نقصان پہنچا رہے ہیں جو پہلے ہی تجارت کی خراب ہوتی ہوئی شرائط کا سامنا کر رہے ہیں"۔

مثال کے طور پر، مڈغاسکر، جو دنیا کی غریب ترین قوموں میں سے ایک ہے، امریکہ کو ونیلا، دھاتوں اور ملبوسات میں صرف 733 ملین ڈالر کی معمولی برآمد کے باوجود 47 فیصد امریکی محصولات کا سامنا ہے۔

افریقی ملکیوں کو ٹرمپ ٹیرف سے نقصان پہنچ رہا ہے اور  جنوب مشرقی ایشیا کے پڑوسی ممالک لاؤس اور کمبوڈیا کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے جنہیں بالترتیب 48 فیصد اور 49 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔