ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 7 فیصد تک کم ہوگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 7 فیصد تک کم ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ 

لندن میں برینٹ خام تیل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ گیس کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ 1500 پوائنٹس گر گئی۔ ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد دنیا بھر کی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ میں ہیں۔

اب تک سب سے زیادہ نقصان امریکی اسٹاک مارکیٹ کو پہنچا ہے۔ یہ کوویڈ وبا کے بعد سے امریکی اسٹاکس کی بدترین کارکردگی ہے۔