ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس انتقال کر گئے

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس 70 برس کی عمر میں چارسدہ میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میراوس شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کے بیٹے شاہ فہد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10 بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔ 

میرا وس نے ٹی وی اور اسٹیج پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے معروف پشتو کامیڈین میراوس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میراوس جیسے اداکار کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔انکا کہنا تھا کہ میراوس نے 800 سے زائد پشتو کامیڈی البمز میں اپنے فن کا لوہا منوایا، میراوس کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔