ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساوتھ افریقا کے کھلاڑی اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر چلے گئے

ساوتھ افریقا کے کھلاڑی اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلنے والے ساوتھ افریقا کے فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا ذاتی وجوہات پر ملک واپس روانہ ہوگئے۔

 گجرات ٹائٹنز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر کو کسی اہم نجی وجہ سے جانا پڑا اور انہوں نے واپسی کے متعلق نہیں بتایا ہے۔ کیگیسو رباڈا نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ابتدائی دو میچز کھیلے۔ رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف تیسرے میچ میں ان کی جگہ ارشد خان کو لیا گیا (جنہوں نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا)۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے تیسرے میچ میں صرف تین اوور سیز کھلاڑی (جوس بٹلر، راشد خان اور شرفین ردرفورڈ) کھیلے۔ دیگر آپشنز مین نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور ساوتھ افریقا کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزے شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔