رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: Registrar Supreme Court Ishrat Ali, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک:  رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عشرت علی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں، وہ 28 ستمبر 2022 سے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ سے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری لی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Bilal Arshad

Content Writer