ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کی ملاقات، دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر  نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے  تجارت، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے سفیر کو ملک کی موجودہ معاشی صورت حال سے آگاہ کیا، جبکہ معاشی ترقی  کے لیے حکومت کی  پالیسی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔

 وزیر خزانہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے آسٹریلیا کے تعاون کو سراہا۔وزیر خزانہ نے ہائی کمشنر کو آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

  ملاقات میں  ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت کی طرف سے وعدہ کی گئی تمام رقم ادا کر دی گئی ہے، آسٹریلیا میں ایک لاکھ  پاکستانی اور 15 ہزار پاکستانی طلباء دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer