ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے؛ شیخ رشید کا اہم بیان

 عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے؛ شیخ رشید کا اہم بیان
کیپشن: Sheikh Rasheed Ahmad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر  داخلہ شیخ کا کہنا ہےکہ عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے۔

ایک بیان میں شیخ رشید  نے کہا کہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر ہوں گے اور  اپوزیشن کو خوش  ہونا چاہیے کہ ان کی بغیر ووٹنگ الیکشن کی بات مانی گئی۔ عمران خان 15روز تک وزیراعظم رہیں گے، انہوں نے بہت سارے کام کرنے ہیں۔سیاست میں اب مارشل لا کے حالات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے  اور میرا خیال ہے عمران خان مزید 15 دن وزیراعظم رہیں گے۔میں یہی کہہ رہا تھا مسئلے کا حل الیکشن ہی ہے۔سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوا وہ سر آنکھوں پر ہو گا, عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوں گے،اپوزیشن نے عمران خان کو مقبول بنا دیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ میں نے دفتر چھوڑ دیا ہے، پرانے 11 نمبر ہاسٹل میں شفٹ ہو رہا ہوں،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر کہا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer