ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدم اعتماد میں رکاوٹیں، اپوزیشن نے بھی حکمت عملی تیار کر لی

عدم اعتماد میں رکاوٹیں، اپوزیشن نے بھی حکمت عملی تیار کر لی
کیپشن: Opposition Big Announcement
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن قیادت نے باہمی مشاورت سے آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے حتمی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اپوزیشن قیادت میں اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ حکمران جماعت آئینی طریقہ کار کو روکنے کے لیے جس قسم کا اقدام اٹھائے اس کاجواب فوری طور پر قانونی اور آئینی انداز میں دیا جائے گا، حکمران جماعت کی طرف سے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے جوابی حکمت عملی بھی تیار ہے۔جسے مکمل راز داری میں رکھا گیا ہے اور اپوزیشن کی حکمت عملی کے کئی پلان ہیں۔

ذرئع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے کارکنوں کو ہمہ وقت متحرک اور ضرورت پڑنے پر فوری جوابی احتجاج کے لیے تیار رہنے اور قانونی ٹیم کو بھی ہمہ وقت دستیاب اور تیار  رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی واضح اکثریت کے باوجود اگرحکمران جماعت اقتدار سے الگ ہونے میں کوئی رکاوٹ ڈالتی ہے تو اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کی چھٹی ہونے کے باوجود آئین پر عمل درآمد کے لیے فوری اقدامات اٹھا نے کے لیے بھی انتظامات کر رکھے ہیں۔