ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین اور علی ترین گرفتاری سے بچ گئے

جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور سیشن کورٹ نے  چینی سکینڈل میں تحریک انصاف کے رہنما  جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت دس اپریل تک منظور کرلی۔

سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے چینی سکینڈل کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دونوں رہنما سیشن عدالت کے جج کے روبرو پیش ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چینی سکینڈل میں لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہے، شامل تفتیش ہوکر بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے 10 اپریل تک دونوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں اور پولیس کو دونوں ملزموں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے  میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سےانکار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی کورونا ہے سب دور رہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer