(ملک اشرف) پنجاب بار کونسل نے نئی جوڈیشل پالیسی کیخلاف کل پھر مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
پنجاب بار کونسل نے اندراج مقدمہ کیلئے جسٹس آف پیس کی بجائے ایس پی کمپلینٹ سے رجوع کرنے کے اقدام کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا، وائس چئیرمن پنجاب بار کونسل چوہدری شاہنواز اسماعیل گوجر سمیت دیگر عہدیداروں نے پاکستان بار کے فیصلے کی روشنی میں کل بروز جمعرات ہڑتال کی کال کا اعلان کیا۔
وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جسٹس آف پیس سے اندراج مقدمہ کے براہ راست رجوع کرنے پر پابندی نا انصافی ہے، براہ راست عدالتوں میں اندراج مقدمہ کی 22 اے اور 22 بی کی درخواستوں پر پابندی قابل قبول نہیں، پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اندراج مقدمہ کیلئے بائیس اے، بائیس بی کی درخواستیں دائر کرنے کا سابقہ طریقہ کار بحال کیا جائے۔