(سٹی42)ہائیکورٹ نےایف بی آر کو ٹیکس کی رقم کا تعین کئے بغیر کاروباری افراد کے خلاف فوجداری کارروائی سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے محمد حسن ورک ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی،درخواستگزار نے موقف اختیار کیاکہ ایف بی آرنے111کاروباری افراد کےخلاف فوجداری مقدمات درج کروائے،سیکشن 11کے تحت فیصلے سے قبل فوجداری کارروائی غیرقانونی ہے،قانونی کارروائی کے بغیرفوجداری کارروائی آرٹیکل10کے کی خلاف ورزی ہے،تاج انٹرنیشنل کیس کی روشنی میں فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی،درخواستگزاروکیل نےاستدعاکی کہ عدالت ایف بی آرکی جانب سےفوجداری مقدمات کےاندراج کے اقدام کوکالعدم قرار دے ۔
دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نےایف بی آر کو ٹیکس کی رقم کا تعین کئے بغیر کاروباری افراد کے خلاف فوجداری مقدمات پر عمل درآمد تاحکم ثانی اور کارروائی سے روک دیا،ہائیکورٹ نے ایف بی آرسمیت دیگرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔