ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زینب کے بعد ننھی مبشرہ بھی ہوس کا نشانہ بن گئی

زینب کے بعد ننھی مبشرہ بھی ہوس کا نشانہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس آف پاکستان نے جڑانوالہ میں سات سالہ بچی مبشرہ سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا۔

 سٹی 42 نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے 7 سالہ بچی مبشرہ سے زیادتی اور قتل کی خبروں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے   48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 نا معلوم ملزم نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرکے لاش پھینک دی تھی۔ پولیس کی جانب سے تا حال ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ یاد رہے کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں کھیتوں سے 7 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ جس کی شناخت مبشرہ کے نام سے ہوئی۔ 6 سالہ مقتولہ مبشرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے پر پتا چلا کہ بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کردیا گیا۔