عثمان علیم:محکمہ پی اینڈ ڈی کے ماتحت ادارے پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ڈائریکٹر ڈاکٹر ممتاز کی غفلت کے باعث پینشنرز ملازمین اور بیوائیں گزشتہ چار ماہ سے پینشنز سے محروم۔
پینشنرز اور غریب ملازمین نے صوبائی وزیر محکمہ پی اینڈ ڈی ملک ندیم کامران کو بھی مسائل سے آگاہ کیا مگر تاحال کوئی بھی سد باب نہ نکل سکا۔ چار ماہ سے پنشن نہ ملنے کے باعث پینشنر، بیوائوں اور غریب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ اور اے جی آفس نے ڈائریکٹر پیری ڈاکٹر ممتاز کو احکامات دیے تھے کہ پنشنرز کے چیکس پر ڈائریکٹر پیری اور محکمہ پی اینڈ ڈی کےایڈمنسٹریٹر کے دستخط ہونے چاہیئیں،مگر ڈاکٹر ممتاز نے اپنا ہی ماتحت نامزد کیا،محکمہ خزانہ اور ای جی آفس نے پی اینڈ ڈی کے ایڈمنسٹریٹر نمائندہ کو دستخط کے لیے نامزد نہ کرنے پر تنخواہوں کی ادائیگی سے معذرت کر لی۔
محکمہ خزانہ اور اے جی آفس سے بارہا اعتراضات کے بعد ڈائریکٹر پیری کی جانب سے پی اینڈ ڈی کے سیکشن آفیسر جنرل کو دستخط کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ محکمہ پی اینڈ ڈی کی جانب سے اے جی آفس کو تنخواہیں کی مد میں ادائیگیوں کا بل منظور کرنے کی سفارشات پھر سے ارسال کی گئی ہیں، مگر تاحال پینشنز گزشتہ چار ماہ سے پینشنز سے محروم ہیں اور ریگولر سٹاف کی بھی رواں ماہ کی تنخواہ رکنے کا خدشہ ہے۔