یونیک جونیئر سکول رچنابلاک کیمپس کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات


سیرت نقوی:یونیک جونیئر سکول رچنا بلاک کیمپس کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا، بچوں کی خوبصورت پرفارمنسز پر ہر کوئی داد دینے پر مجبور ہو گیا۔

تقریب میں سفید لباس زیب تن کیے کلیوں نے سروں پر تاج سجائے بسم اللہ کی اہمیت پرپرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔تقریب کی مہمان خصوصی لاہور ڈگری کالج برائے خواتین کی پرنسپل عظمت ریاض شاہ نے تھیں، انہوں نے سکول انتظامیہ کی کاوش کوسراہتے ہوئےاس طرح کی تقریبات کوخوش آئند قرار دیا۔

جہاں معصوم پھولوں کی شاندارپرفارمنسز نےخوب سماں باندھا وہیں ننھی تتلیاں بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں، جنہوں نے چہروں پر ماسک پہنے دلفریب پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا۔ جس پرشرکا داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔پلے گروپ سے پنجم جماعت میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔