ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا اظہارِ برہمی، حکومت سے ریلیف کا مطالبہ

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا اظہارِ برہمی، حکومت سے ریلیف کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار رد و بدل سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی پڑ رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے۔