سٹی 42: وفاقی داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایف سی اور پاک فوج کے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں دے کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جوانمردی سے فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے جانیں نچھاور کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم کو ایف سی اور پاک فوج کے دلیر جوانوں پر ناز ہے۔دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والے شہداء قوم کے ہیرو ہیں۔قوم شہداء کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی ۔