سٹی42: ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول ، چھ ستمبر کو عید میلاد النبی کے موقع پرملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیبنیٹ ڈویژن نے بارہ ربیع الاول کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس سال عید میلاد النبی اور یومِ دفاعِ پاکستان اتفاق سے ایک ہی دن آ رہے ہیں۔ ان دونوں دنوں کی مناسبت سے 6ستمبر بروز ہفتہ کو چھٹی ہوگی۔ چھ ستمبر کو پاکستان کے تمام سرکاری، غیر سرکاری دفاتر، کاروباری ادارے، تعلیمی ادارے، کارخانے اور پبل سروس کے تمام ادارے بند رہیں گے، تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹین بھی بند رہیں گے۔
عام تعطیل کےنوٹیفکیشن کا عکس
