ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں 10 ڈاکوؤں نے فیکٹری لوٹ لی

کراچی میں 10 ڈاکوؤں نے فیکٹری لوٹ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں 10 سے زائد ڈاکوؤں نے ایک فیکٹری لوٹ لی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں احسن آباد فیز ون میں فیکٹری میں 10 سے زائد لٹیروں نے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔

  ڈاکوؤں نے فیکٹری کے چوکیدار کو کئی گھنٹے یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا۔

 فیکٹری مالک نے بتایا کہ ڈاکو 25 مشینیں، 3 لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوئے۔

  قیمتی سامان کو گاڑیوں میں لوڈ کر کے لے جایا گیا، واقعے کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے تھانے کو دے دی ہے۔

 اس ضمن میں پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔