ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

     کراچی: 13 کروڑ ڈکیتی کیس، ٹک ٹاکر نمرا کی ضمانتیں منظور

     کراچی: 13 کروڑ ڈکیتی کیس، ٹک ٹاکر نمرا کی ضمانتیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے الزام میں گرفتار4 ملزمان میں سے ٹک ٹاکر نمرا سمیت 2کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں 4 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شہروز اور ٹک ٹاکر نمرہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ تاہم ٹک ٹاکر یسریٰ اور اس کے بھائی شہریار کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

 استغاثہ کے مطابق ملزمہ یسریٰ ٹک ٹاکر اور انسٹا انفلوئنسر تھی۔ یہ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ ڈکیتی کی واردات 26 جون کی رات ہوئی تھی۔ جب مبینہ طور پر 4 ملزمان نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں گھس کر 13 کروڑ کی ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔