سوئٹزرلینڈ نے پاکستانی طلباکیلئے سکالرشپس کا اعلان کردیا

Switzerland Scholarships for Pakistani students, Scholarship. Pakistan, Switzerland\'s universities, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کرپاکستانی طلبا کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے"ایکسیلینس سکالرشپ" کا اعلان کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق خواہش مند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی  اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔

 سفارت خانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

 سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس سکالرشپس کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرزکے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔

 سکالرشپ حاصل کرنے والوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار سکالرشپس فار فارن سٹوڈنٹس کی نگرانی میں کیا جائے گا۔