خودکشی یا قتل، عالمگیر ترین کی موت کا معمہ حل، فرانزک رپورٹ سامنے آگئی

خودکشی یا قتل، عالمگیر ترین کی موت کا معمہ حل، فرانزک رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز  کے مالک عالمگیر ترین کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کی جانے والی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی۔

پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خود کشی معلوم ہوتی ہے۔فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے عالمگیر ترین کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمگیر ترین 7 جولائی کو لاہور میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جائے وقوعہ سے ایک پستول اور ایک کاغذ بھی ملا تھا جسے فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔

عالمگیر خان کے پاس سے ملنے والے کاغذ پر انگریزی میں لکھا تھا زندگی بہت خوبصورت ہے اور میں یہ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن بیماری کی وجہ سے اسٹرائیڈ لینا شروع کیں جس سے میرا چہرہ اور جلد متاثر ہونے لگیں.

 پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر خان نے اپنی تحریر میں یہ بھی لکھا تھا کہ مجھے نیند کا مسئلہ بھی ہو گیا تھا اور پڑھنے میں بھی مشکل پیش آ رہی ہیں، طبی مسائل اس قدر زیادہ ہو گئے کہ میں بتا نہیں سکتا، میں اپنی بیماریوں سے تھک گیا ہوں۔