مانگا منڈی، دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر فیملی کے سا تھ ڈکیتی

مانگا منڈی، دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر فیملی کے سا تھ ڈکیتی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عمرہ سے واپس آنے والی فیملی کو لوٹ لیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلا ت کے مطا بق فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کماس روڈ پر ہوئی ،جہاں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے  عمرہ سے آتے فیملی کو گن پوائنٹ پر دن دیہاڑے لوٹ لیا ، ڈاکوؤں نے کار سوار فیملی سے اسلحہ کی زور پر پانچ لاکھ روپے نقدی اور تین موبائل فون چھینے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ مانگامنڈی کے علاقے میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتیں شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بننے لگی ہیں، شہری حلقوں نے مانگامنڈی کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ارباب اختیار سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔