پانچ ہزار دو، موڈرنا ویکسین لگواؤ، ایکسپو سنٹر سٹاف نے ریٹ نکال دیا

Expo center Lahore
کیپشن: Corona Vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہریوں بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے کے لئے پہنچنے  لگے۔ ایکسپو سنٹر سٹاف نے موڈرنا ویکسین لگوانے کے پانچ ہزار مانگ لئے ۔
رپورٹ کے مطابق ویکسین نہ لگوانے پر پابندیاں سخت ہوئیں تو شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن سنٹرز پہنچ گئی۔ کسی شہری نے کہا پٹرول نہیں مل رہا تھا اس لیے ویکسین لگوانے آیا ہوں تو کوئی یونیورسٹی میں پیپر دینا چاہتا تھا لیکن دیپالپور سے آئے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ایک شہری نے کہا کہ وہ موڈرنا ویکسین لگوانا چاہتا ہے تاہم سٹاف نے کہا ہے کہ صرف سائنو ویک ویکسین دستیا ب ہے اگر موڈرنا لگوانی ہے تو  پانچ ہزار دو ۔ اسی طرح بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے شہری نیشنل بینک  میں  1270 روپے بذریعہ چالان  جمع کرواکر  ایکسپو سنٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں.