2 بھینسوں نے 9 شیروں کی درگت بنا ڈالی، ویڈیو دیکھیں

2 بھینسوں نے 9 شیروں کی درگت بنا ڈالی، ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Buffalo soldiers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کئی دفعہ دشمنوں کی تعداد معنی نہیں رکھتی صرف جگر دکھانا پڑتا ہے اور شیر کا بھی منہ پھیرا جاسکتا ہے ، یہ ثابت کیا دو بھینسوں نے جونو  شیروں کے جتھے کے مقابل تھے ۔
جنوبی افریقا کی مالا مالا گیم ریزرو میں سیاحوں کو سیر کرانے لائے گائڈ جونٹی بوز نے اپنے کیمرے میں وہ نایاب لمحات محفوظ کرلئے جب  جھنڈ سے بچھڑے دوبھینسوں کو9 شیروں کے جتھے نے گھیرے میں لے لیا۔

وہ آسانی سے شیروں کا لقمہ بننے کے لئے تیار نہیں تھے اور جبکہ ضرورت سے زیادہ پراعتماد شیرانہیں لقمہ تر سمجھ رہے تھے ایک بھینسے پر سوار شیر اسے گرانے کے درپے تھا لیکن اس کے ساتھ نے دور سے دوڑ کر حملہ کیا اور شیر کو سینگوں پراٹھا کر دے پٹخا  جس کے بعد پورے جتھے نے فوری پسپائی اختیار کرلی ۔ شیروں اور بھینسوں کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت ملی ۔

ویڈیو بنانے والےجونٹی بوزاس نے بتایا کہ شیروں نے 4 گھنٹوں تک مقابلہ جاری رکھا مگر ناکام رہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer