ایک ٹویٹ کے بدلے کتنے ڈالر ملیں گے؟

 ایک ٹویٹ کے بدلے کتنے ڈالر ملیں گے؟
کیپشن: Twitter Monetization
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹوئٹر  بھی اکاؤنٹ مونیٹائز کرے گا ،  '' سپر فالو'' آپشن کے ذریعے ایک ٹویٹ کے بدلے پانچ سو سے لے کر 16 سوروپےحاصل کریں ۔
ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے کے بدلے مل سکتے ہیں آپ کو پانچ سو سے لے کر 16 روپے تک مگر اس کی ہیں کچھ اہم شرائط۔ ۔ آپ کی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہو جبکہ سوشل میڈیا سائٹ پر آپ کے کم از کم 10 ہزار فالوورز ہونے چاہئیں اور آپ نے گذشہ ایک ماہ میں کم از کم 25 دفعہ ٹویٹ ضرور کیا ہو۔اسی طرح اگر آپ  تخلیق کار ہیں تو آپ کما سکتے ہیں ڈالروں میں جبکہ ٹوئٹر صارفین میں مقبولیت کی صورت میں آپ کو بونس بھی ملے گا۔

 سپر فالو آپشن کے ذریعے آپ کی ہر ٹویٹ تک سب کو رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ صرف وہ فالوورز آپ کی خصوصی ٹویٹس دیکھ سکیں گے جو تین ، پانچ یا دس ڈالر دے کر سپرفالو سروس حاصل کریں گے۔ ٹوئٹر کا سپر فالو آپشن فی الحال صرف امریکا اور کینیڈا میں ایپل صارفین کو  دستیاب ہے۔ سپر فالو کرئیٹرز  کو صارفین سے حاصل ہونے والی 97 فیصد تھرڈ پارٹی آمدنی ملے گی   جو 50 ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ ٹوئٹر نے 2023 تک 7.5 ارب ڈالر سپر فالو آپشن کے ذریعے کمانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer