حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر شاہد آفریدی افسردہ

حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر شاہد آفریدی افسردہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کی میراث کو آگے بڑھائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی گیلانی کے انتقال کی خبر پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا  کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ نے ہمارے بزرگ ہم سے چھین لیے ہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ’کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دہائیوں تک چلانے والے علی گیلانی اب ہم میں نہیں رہے۔‘سابق کپتان نے علی گیلانی کے بلند درجات کے لیئے دعا بھی کی ۔

یاد رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی  92سال کی عمر میں انتقال کرگئے ،  12برس سے بھارتی فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر