ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بنک میں ڈالر تیس پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں پچاس پیسے سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بنک میں ڈالر تیس پیسے کمی کے بعد ایک سو چھپن روپے ساٹھ پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر پچاس پیسے کی کمی کے بعد ایک سو ستاون روپے میں خریدا جبکہ ایک سو ستاون روپے پچاس پیسے میں فروخت کیا گیا۔