ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ماڈل نے خودکشی کرلی، وجہ بھی سامنے آگئی

معروف ماڈل نے خودکشی کرلی، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں 26 سالہ ماڈل گرل انعم تنولی نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات  کے مطابق  لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں گھر سے 26 سالہ ماڈل گرل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے جسے قبضہ میں لے کر پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کےتحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل کی ہلاکت کا واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جاری ہیں تاہم انعم تنولی دو ماہ قبل اٹلی سے پاکستان واپس آئی تھی۔

پولیس کے مطابق انعم تنولی نشہ کی عادی تھی جسے اسکی والدہ نے منع کیا اور ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر انعم نے پنکھے سے جھول کر  اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

ویڈیو دیکھیں

Sughra Afzal

Content Writer