سٹی 42: ملک کی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ،سمینٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں اضافہ ہوا
مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی فروخت میں 16.25 فیصد کا اضافہ ہوا، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کردئیے ۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی اور برآمدات کی فروخت 1 کروڑ 21 لاکھ 61 ہزار ٹن رہی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1 کروڑ 4 لاکھ 61 ہزار ٹن کے مقابلے 16.25 فیصد زائد ہے
رواں مالی سال 3 ماہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 95 لاکھ 73 ہزار ٹن رہی ،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 93.19 لاکھ ٹن سے 15 فیصد زائد ہے ۔
رواں مالی سال 3 ماہ میں سیمٹ کی برآمدات 20.81 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال 3 ماہ میں سیمنٹ برآمدات 25 لاکھ 89 ہزار ٹن رہی ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات 21 لاکھ 43 ہزار ٹن تھی
ماہ ستمبر 25 میں سیمنٹ کی کُل فروخت 42 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی ،ستمبر 24 میں سینمٹ کی کُل فروخت 39 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی تھی