خان شہزاد:شہر میں چینی سرکاری قیمت پرصارفین کو نہ مل سکی۔
مختلف علاقوں میں چینی 190 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہے،حکومت پنجاب نے چینی کی سرکاری قیمت 177 روپے فی کلومقرر کی۔
شہریوں نے پنجاب میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیابی نہ ہونے پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں نے سرکاری ریٹ پر چینی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔