ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی میں صمود فلوٹیلا کی ضبطگی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال

اٹلی میں صمود فلوٹیلا کی ضبطگی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اٹلی میں صمود فلوٹیلا کی ضبطگی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال دیدی گئی۔

 اٹلی کی جنرل کنفیڈریشن آف ورک (CGIL) نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو پورے ملک میں ملک گیر ہڑتال ہوگی، یہ اقدام صہیونی حکومت کی طرف سے انسانی ہمدردی کے فلوٹیلا "صمود" کی ضبطگی کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

  مزدور یونین اپنے تمام اراکین اور مختلف طبقات سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس ہڑتال میں حصہ لیں اور غزہ کے عوام اور گرفتار سرگرم کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

 یاد رہے جنرل کنفیڈریشن آف ورک (CGIL) اٹلی کے سب سے بڑے صنعتی اداروں میں سے ایک ہے۔