ملک اشرف : سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ مسلم لیگ ن لائرز فورم کا سپریم کورٹ بار کے اُمیدواروں کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونیوالی تقریب میں وکلاءکی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں سپریم کورٹ بار کے امیدوار برائے صدر ہارون الرشید سمیت دیگر امیدواروں نے شرکت کی۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کرکے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ملک جاوید اعوان، اسد علی باجوہ، رفاقت ڈوگر، پیر مسعود چشتی، زاہد اسلم اعوان، طاہر نصراللہ وڑائچ شریک ہوئے۔ رُشدہ لودھی، ملک فیض کھوکھر، چو دھری نصیر بھٹہ، شہزاد شوکت، ملک تنویر اعوان، خالد نواز گھمن سمیت متعدد وکلاء شریک ہوئے۔وکلاء نے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ بار کے آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا۔