ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی بازیابی کیس ،عدالت نے7 اکتوبر تک مہلت دیدی

مغوی بازیابی کیس ،عدالت نے7 اکتوبر تک مہلت دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائی کورٹ میں مغوی کی بازیابی کیس کی سماعت , ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اورڈائریکٹر این سی سی آئی اےعدالت پیش,مغوی کی بازیابی کےلئے 7 اکتوبر تک مہلت مل گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں مغوی امجد رشید کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس چودھر ی سلطان محمود نے درخواست گزار ایڈووکیٹ میاں طارق احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ مؤقف اختیار کیا کہ ان کے داماد کو ایلیٹ فورس اہلکار اٹھا کر لے گئے ہیں، لیکن تاحال ان کی بازیابی عمل میں نہیں آئی۔جسٹس سلطان محمود نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے مکالمہ میں کہا جی ذیشان صاحب کیا کیا کیس میں ؟ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بولےکوشش کررہے ہیں ، ٹیم کام کررہی ، تمام آئی جیز کو لیٹر بھی لکھے۔انٹیلی جنس اداروں سے بھی رابطہ کیا۔عدالت نے ان کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ کہا آپ ہر تاریخ میں ایک ایک لیٹر اوپر کرکےآ جاتے ہیں۔ڈائریکٹرنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بھی پیش ہوئے۔ جسٹس چو دھری سلطان محمود نے مغوی کی بازیابی کے لیے 7 اکتوبر تک مہلت دیدی۔ اور ریمارکس دئیے کہ"امید ہے ایک آدھی تاریخ پر معاملہ حل ہو جائے گا۔"

Ansa Awais

Content Writer