دورِ نایاب :لاہور میں واقع کامران کی بارہ دری کی بحالی وخوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کامران کی بارہ دری کا دورہ کیا،ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے بارہ دری کے بحالی و مرمت کےبارے میں پلان پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت کے مطابق سائٹ پر ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس اور باغات بنائے جائیں، سیاحوں کو بارہ دری تک آسان رسائی کیلئے خصوصی ایکسس روڈ بھی تعمیر کیا جائے گا،سیاحوں کوکشتیوں کے ذریعے بارہ دری تک لے جانے کی سہولت بھی متعارف کرائی جائیگی،مغلیہ دور کی ثقافت کےتاریخی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے سائٹ میوزیم بھی تعمیر کیا جائیگا۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ منصور احمد کا کہنا تھا کہ سالوں سے بحالی و مرمت کی منتظر تاریخی عمارت کو اس کی شان واپس دلائی جائے گی،تاریخی سائٹس اور عمارتوں کی بحالی و مرمت کی رفتار کو بڑھایا گیا ،ڈی جی پی ایچ اے لاہور منصور احمد کو پراجیکٹ کی فوری تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا گیا،تمام متعلقہ اداروں سے بھی فوری مشاورت کی ہدایت کی گئی۔