ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کا نوجوانوں کیلئے کیریئرسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت

گوگل کا نوجوانوں کیلئے کیریئرسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل نے نوجوانوں کے لیے ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح کے پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

 اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

 سکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ کورسز میں مفت تربیت دی جائے گی۔

 تربیت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے بعد گوگل کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، درخواست دینے کے لیے کسی سابق تجربے یا ڈگری کی شرط نہیں رکھی گئی، صرف سیکھنے کا جذبہ اور کورس مکمل کرنے کا عزم ضروری ہے۔

 یہ کورسز آن لائن پلیٹ فارم کورسیرا (Coursera) پر دستیاب ہوں گے،درخواست دینے کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں، تاہم خواہشمند نوجوانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد رجوع کریں، مزید معلومات اور درخواست کے لیے گوگل کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔