ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صمدگلوبل فلوٹیلا کو روک کر اسرائیلی فوج نے گریٹا تھنبرگ کو گرفتار کر لیا

Flotilla stopped, City42 , Red Sea, Gaza barricade , Gretta Thunbarg, Israeli Foreign Ministry, X video post , Hamas-Sumud flotilla

سٹی42:  اسرائیل کی بحریہ نے غزہ کے ساحل سے دور  فلوٹیلا جہازوں پر سوار ہوئے متعدد امن ایکٹوسٹوں کو گرفتار کر لیا۔  ان میں گریٹا تھنبرگ اور دیگر کارکن شامل ہیں۔ان کارکنوں کی طرف سے اس دوران کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے گلوبل سمد فلوٹیلا کے کئی جہازوں پر سوار ہو کر  ان جہازوں پر موجود  کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے رات گئے  ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی سویڈش  ماحولیاتی ایکٹیوسٹ گریٹا تھنبرگ کو حراست میں لینے کے بعد اس کا سامان دے رہا ہے۔

وزارت نے دنیا کے  44 ملکوں سے تعلق رکھنے  والے کارکنوں کو حماس کے ساتھی قرار دیا اور کہا،  "حماس-سمود کے فلوٹیلا کے کئی جہازوں کو پہلے ہی بحفاظت روک دیا گیا ہےـ اور ان کے مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔"  اسرائیلی حکام نے بتایا کہ  گریٹا اور اس کے دوست محفوظ اور صحت مند ہیں،"

اسرائیلی وزارت  خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل لانے کے بعد  ان تمام کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

چوالیس ملکوں سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ انسانی ہمدردی کی امداد کے ساتھ غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے کی غرض سے  غزہ کے ساحل کی طرف جانا چاہ رہے تھے۔ اسرائیل کی بحریہ نے انہیں اسرائیل کی سمندری حدود میں روک لیا اور ان کے جہازوں اور کشتیوں پر چڑھ کر گرفتاریاں کیں۔