سٹی42: اسرائیل کی بحریہ نے غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے امدادی فلوٹیلا کو غزہ کے احل سے دور سمندر میں روک لیا ہے۔ فوجی اہلکار فلوٹیلا کی کشتیوں پر چڑھ رہے ہیں۔
رات بارہ بجے اسرائیل کے میڈیا میں یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ اسرائیل کی بحری فوج کے اہلکاروں نے غزہ کے ساحل کی اسرائیلی سمندری ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کرنے والے بڑے فلوٹیلا کو روکنا شروع کر دیا ہے۔
فلوٹیلا پر موجود امدادی کارکنوں کے مطابق، اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی پر ان کی کشتیوں کو روک لیا ہے۔
فوٹیج میں بحریہ کے ایک جہاز کو کشتیوں میں سے ایک کے قریب دکھایا گیا ہے۔ "دی مڈل ایسٹ آئی" آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ ایک لیڈ بوٹ الما پر اسرائیلی فوجی سوار ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے متعدد بار کارکنوں کو ریڈیو کے ذریعہ متنبہ کیا تھا کہ وہ آج شام اپنا راستہ بدل لیں۔
فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق، 47 کشتیوں پر مشتمل گلوبل سمد فلوٹیلا میں 500 سے زیادہ امدادی کارکن سوار ہیں۔یہ لوگ کافی مقدار مین امدادی سامان لے کر غزہ کے ساحل پر پہنچنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ساتھ لایا ہوا امدادی سامان غزہ کے عوام کو دے سکیں۔ اسرائیل نے بعض اہم شرکا پر حماس سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا ہے۔ اسرائیل پہلے بھی اس طرح کے فلوٹیلا کو غزہ تک پہنچنے سے روکنے کے لئے فوج کو استعمال کر چکا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے گلوبل فلوٹیلا کو غزہ کے ساحل کی طرف آنے سے روکنے کے لئے پہلے وائرلیس سے پیغامات نشر کئے گئے، رات بارہ بجے کے لگ بھگ فلوٹیلا مین شامل کشتیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔