ویب ڈیسک: لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران 2 رکنی ریکارڈ یافتہ گینگ گرفتارکرلیا۔
تفصیلا ت کےمطابق ملزموں کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ سٹی فورٹی ٹو نے ملزمان کی واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ناصر اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان نے 4 روز قبل اکبر شہید روڈ سے موٹر سائیکل چرائی تھی۔ گرفتار ملزمان چوری، ڈکیتی و دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا۔
سی سی ٹی وی میں ملزم عمران کو موٹر سائیکل چراتے دیکھا جا سکتا ہے۔